Get Alerts

پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر پارٹی کے اندر سے ہی مفتاح اسماعیل پر تنقید

پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر پارٹی کے اندر سے ہی مفتاح اسماعیل پر تنقید
سورس: File

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پٹرول کی قیمتیں مہنگی کرنے پر مسلم لیگ ن کے اندر سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

اپنے ٹویٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ہیں ۔ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں بہتر کردار ادا کیا ۔مفتاح اسماعیل وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں ۔ 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کیلئےوزیر خزانہ کو پارٹی کےاندرسے بھی تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔