سرد خانے کا کولنگ سسٹم خراب، یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں مسخ ہونے لگیں

سرد خانے کا کولنگ سسٹم خراب، یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں مسخ ہونے لگیں
سورس: File

ایتھنز:  یونان میں کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں مسخ ہونے لگی ہیں۔ سرد خانے کا کولنگ سسٹم خراب ہوگیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھنز کے نواحی علاقے کے سرد خانے کا کولنگ سسٹم دو روز سے خراب ہے ۔ اسی سرد خانے میں کشتی حادثہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں بھی موجود ہیں جو کہ کولنگ سسٹم خراب ہونے سے مسخ ہو رہی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ڈیڈ باڈیز کی حالت پہلے ہی اتنی خراب تھی کہ ان کی شناخت میں بے حد مشکلات درپیش تھیں، اب کولنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید تشویش ناک ہو چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں