Get Alerts

اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر ڈرون کیمرے اڑائے جائیں گے، سی ٹی او کا بڑا اعلان

اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر ڈرون کیمرے اڑائے جائیں گے، سی ٹی او کا بڑا اعلان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مصروف شاہراہوں پر اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا کیونکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جدید ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (ر) کیپٹن ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ڈرون کیمرے اسلام آباد ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر تعینات کیے جائیں گے، جبکہ مستقبل میں یہ نظام تمام سیکٹرز اور دیگر اہم شاہراہوں پر بھی نافذ کیا جائے گا۔

سی ٹی او نے بتایا کہ ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فوراً نشان زد ہوں گے اور چالان کیا جائے گا، جس سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور حادثات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ، ڈرون کی مدد سے رش والے مقامات کی فوری نشاندہی کی جا سکے گی اور خصوصی ٹیمیں فوری ریسپانس فراہم کریں گی۔

یہ جدید ٹیکنالوجی اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے جس کا مقصد عوام کو بہتر اور محفوظ ٹریفک ماحول فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: