Get Alerts

سونے کی قیمت میں کمی: فی تولہ 600 روپے سستا

سونے کی قیمت میں کمی: فی تولہ 600 روپے سستا

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 514 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی سطح پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت میں یہ کمی سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، یعنی نئے مالی سال کے پہلے دن، فی تولہ سونے کی قیمت میں 6600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد آج کی کمی نسبتاً اہم تصور کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: