Get Alerts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2,600 روپے سستا

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2,600 روپے سستا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 2,600 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے جو کہ 2,228 روپے کم ہو کر 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 26 ڈالر کی کمی کے بعد 3,331 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ملک میں مقامی نرخوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

 
 

ٹیگز: