وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

اسلام آباد:  پانامہ کیس میں حسین نواز کے بعد وزیر اعظم کےدوسرے بیٹے حسن نواز بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مطابق حسن نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے دو روز قبل پیش ہونا تھا تاہم ان ہی کی درخواست پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انہیں آج پیش ہونے کی اجازت دے دی تھی، حسن نواز جے آئی ٹی کی ہدایت کے مطابق اپنے ہمراہ کئی دستاویزات بھی لائے ہیں۔

حسن نواز جب جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے حق میں نعرے لگائے جس کا جواب انہوں نے ہاتھ ہلا کر دیا تاہم انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے احتراز کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو بھی چوتھی پیشی کا سمن جاری کردیاگیا ہے اور انہیں ہفتے کے روز طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حسین نواز جے آئی ٹی کے روبرو 3 مرتبہ پیش ہوچکے ہیں۔حس نواز نے اپنے ساتھ دستاویزات لائے ہیں ۔ حن نواز کے ساتھ ایک شخص نے فائلیں اٹھا رکھیں تھی ۔

حسن نواز کے پروٹوکول کو باہر ہی روک لیا گیا ۔

مزید تفصیلات کا انتظار ۔۔۔۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔