Get Alerts

الحمد للہ کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں: شفقت محمود

الحمد للہ کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں: شفقت محمود

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ الحمد للہ وہ کورونا سے مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں ، آج سے دوبارہ کام پر واپس آ رہے ہیں ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ دونوں میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے جلد صحتیابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے مزید 80 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 47 ہزار 183 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے مزید ایک ہزار 843 کیس رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.90 فیصد رہی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار667 ہو چکی ہے ۔