لاہور: آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، "کوئی اور نہیں شیر، الحمد اللہ۔"
وزیراعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو پارٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔