Get Alerts

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کا اظہار ہے، رانا ثناء اللہ

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کا اظہار ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ 4 نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج عوامی رائے کی عکاسی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے پرامن انتخابات کے انعقاد کو ریاستی انتظامیہ اور پولیس کی کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں شفاف اور پرامن انتخابی عمل کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے اپنا کردار ادا کیا، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ٹیگز: