Get Alerts

آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت بنے گی،حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات کا جائزہ لے گی: رانا ثناء اللہ

آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت بنے گی،حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات کا جائزہ لے گی: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات شکست کو چھپانے کی کوشش ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما حسب روایت دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں، تاہم اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہتھیار اٹھانے اور دشمن کا آلہ کار بننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات کا جائزہ لے گی اور ان پر نظرثانی بھی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے  کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ پیپلزپارٹی کو ایسے الزامات لگانے سے کیا حاصل ہوگا۔

ٹیگز: