Get Alerts

آزاد کشمیر انتخابات کا مشن: نواز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام کو 'ٹاسک' تفویض

آزاد کشمیر انتخابات کا مشن: نواز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام کو 'ٹاسک' تفویض

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آزاد کشمیر پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کر رہے ہیں۔ اس اجلاس کو آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے انتہائی کلیدی قرار دیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ ترین قیادت موجود ہے، جس میں      وزیراعظم پاکستان شہباز شریف،     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،     آزاد کشمیر کے پارٹی عہدیداران اور پارلیمانی بورڈ کے اراکین شامل ہیں۔
اجلاس کا ایجنڈا آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینا ہے۔ قائدِ حزبِ اختلاف اور دیگر رہنماؤں کی مشاورت سے موزوں اور مضبوط امیدواروں کا چناؤ کیا جائے گا تاکہ ریاست میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پارٹی کی بھرپور کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔     رانا ثناء اللہ اور امیر مقام کو انتخابی مہم اور کامیابی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
    یہ دونوں سینئر رہنما آزاد کشمیر میں پارٹی کی تنظیم نو اور انتخابی جوڑ توڑ کی نگرانی کریں گے۔

ٹیگز: