Get Alerts

مری: نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

مری: نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

مری: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں اہم اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر سے مخصوص نشستوں کے لیے آنے والی خواتین کے انٹرویوز بھی کیے۔

اجلاس میں مری ڈویلپمنٹ پلان پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مری نے شرکا کو ڈویلپمنٹ پلان اور مال روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور مستقبل کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: