Get Alerts

ننھا کی  مسکراہٹ، جو39 برس بعد بھی ماند نہ پڑی

ننھا کی  مسکراہٹ، جو39 برس بعد بھی ماند نہ پڑی

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار رفیع خاور المعروف ننھا کی 39ویں برسی آج  منائی جا رہی ہے۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے تک ننھا نے اپنے منفرد انداز اور بے مثال کامیڈی سے لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرے۔

ننھا نے اپنی اداکاری کا آغاز 1966 میں فلم "وطن کا سپاہی" سے کیا، تاہم اصل شہرت انہیں 1975 میں فلم "نوکر" سے حاصل ہوئی۔ 1979 میں فلم "ٹہکا پہلوان" میں مرکزی کردار نبھانے کے بعد ننھا کو فلمی دنیا میں خاص مقام ملا۔ اداکار علی اعجاز کے ساتھ ان کی فلم "دبئی چلو" نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیے۔

ننھا کی یادگار فلموں میں "سوہرا تے جوائی"، "سالا صاحب"، "نوکر تے مالک"، "نمک حلال"، "تیری میری اک مرضی" اور "مہندی" شامل ہیں۔ ان کی فلم "سالا صاحب" نے لاہور میں 300 ہفتے تک ریلیز رہ کر ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔ ننھا اور نگیلا کی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پسند کیا جبکہ مختلف فلمی ہیروئنز کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھی مقبول رہی۔

2 جون 1986 کو ننھا کی اچانک اور پراسرار موت نے پوری انڈسٹری کو صدمے  سے دوچار کردیا۔۔ ننھا کی ہنسی آج بھی پاکستانی فلم و کامیڈی کے شائقین کے دلوں میں زندہ ہے۔

ٹیگز: