Get Alerts

عید پر خوشخبری: ریلوے کرایوں میں رعایت، سپیشل ٹرینیں بھی تیار

عید پر خوشخبری: ریلوے کرایوں میں رعایت، سپیشل ٹرینیں بھی تیار

لاہور: عیدالاضحیٰ پر اپنے پیاروں کے پاس جانے والوں کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے بڑی خوشخبری آ گئی! وزارت ریلوے نے عید کے تین دنوں میں ٹرین کرایوں میں 20 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے بتایا کہ عوامی ریلیف کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آسانی سے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور رواں مالی سال اب تک 83 ارب روپے کی آمدن ہو چکی ہے۔

مسافروں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے نے پانچ خصوصی عید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ یہ ٹرینیں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جائیں گی۔

تمام سپیشل ٹرینوں میں مختلف کلاسز کی سہولت موجود ہو گی، تاکہ ہر مسافر اپنی سہولت کے مطابق سفر کر سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ٹرین سروسز کو مزید بہتر اور وقت کی پابندی کے ساتھ چلانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ٹیگز: