Get Alerts

آئندہ بجٹ میں وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 754 ارب روپے کا تخمینہ، وزیراعظم کا 200 ارب مزید بڑھانے کا ارادہ

آئندہ بجٹ میں وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 754 ارب روپے کا تخمینہ، وزیراعظم کا 200 ارب مزید بڑھانے کا ارادہ

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 754 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ بجٹ تجاویز کے مطابق ترقیاتی فنڈز کا سب سے بڑا حصہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے لیے تجویز کیا گیا ہے، جسے شاہراہوں کے نیٹ ورک کے لیے 264 ارب روپے ملیں گے، جبکہ آبی وسائل ڈویژن کے لیے 179 ارب روپے اور پاور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 91 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق امن و امان کے منصوبوں کے لیے وزارت داخلہ کو 16 ارب روپے اور وزارت اطلاعات کو 4 ارب روپے دیے جائیں گے۔ دوسری جانب باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ کا حجم مزید بڑھانے کے حق میں ہیں اور انہوں نے اس فنڈنگ میں 200 ارب روپے کا اضافی اضافہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس پر حتمی فیصلہ بجٹ کی منظوری کے دوران کیا جائے گا۔

ٹیگز: