Get Alerts

ایران سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، میڈیا رپورٹس درست نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، میڈیا رپورٹس درست نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل رکنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت بدستور جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ چند روز قبل واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات منقطع ہو گئے تھے، تاہم ایسی تمام اطلاعات حقیقت کے منافی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران دونوں فریق مسلسل رابطے میں رہے ہیں اور مذاکراتی عمل میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہیں ہوا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان مذاکرات کا کیا نتیجہ برآمد ہوگا، تاہم ان کا مؤقف واضح ہے کہ اب دونوں ممالک کو کسی قابلِ قبول معاہدے کی جانب بڑھنا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایرانی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پیش رفت ناگزیر ہے اور اب ایک نئے معاہدے کے لیے سنجیدہ اقدامات کا وقت آ چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری بعض پالیسیوں کو مزید جاری رکھنے کی گنجائش نہیں اور خطے میں استحکام کے لیے مثبت فیصلے کرنا ہوں گے۔

ٹیگز: