روس کیساتھ جنگ میں اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہو چکے، یوکرین کا دعویٰ

روس کیساتھ جنگ میں اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہو چکے، یوکرین کا دعویٰ

کیف: یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ میں اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کیف میں ٹی وی ٹاورپرروسی حملے میں5 افراد ہلاک ہوئے۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روسی افواج کی یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں کروز میزائل حملے میں 10 شہری ہلاک ہوئے۔ 
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین پرحملے کے بعد سے اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دارالحکومت کیف میں روسی فوج کے ٹی وی ٹاور پرحملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے 29 لڑاکا طیارے اور 29 جنگی ہیلی کاپٹرز مار گرائے جا چکے ہیں جبکہ 198 ٹینک، 846 بکتر بند، 77 توپیں اور 2 جنگی بحری جہاز بھی تباہ کئے جا چکے ہیں۔ 
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پرروس کے حملے میں اب تک14 بچوں سمیت 140 افراد ہلاک اور400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 80 ہزار افراد یوکرین سے نکل چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں