روس یوکرین جنگ میں اب تک کتنے روسی فوجی مارے گئے ؟روسی حکام نے تصدیق کر دی 

روس یوکرین جنگ میں اب تک کتنے روسی فوجی مارے گئے ؟روسی حکام نے تصدیق کر دی 

ماسکو:روس یوکرین جنگ میں جہاں یوکرین کے شہر کے شہر تباہ ہو رہے ہیں وہیں اب روسی فوج نے بھی اپنے مرنے والے فوجیوں کی تصدیق کر دی ہے ،روسی عسکری حکام کے مطابق اب تک 480 کے قریب فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

روس یوکرین جنگ میں جہاں یوکرین نے روس کے 9 ہزار کے قریب فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے وہیں اب روسی وزارت دفاع نے 498 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ،دوسری جانب اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق  روس کے یوکرین پر حملے کے دوران 10 لاکھ یوکرینی شہری ہمسایہ ممالک میں ہجرت کرچکے ہیں۔

یوکرین کی ایمرجنسی سروس  کے مطابق  روسی حملوں میں 2 ہزار  سے زائد  یوکرینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں ،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ227 یوکر ینی شہری ہلاک اور 525   اب تک زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روس کی یوکرین کے دارالحکومت کیف کی جانب پیش قدمی جاری ہے ،ماریوپل ، خارکیو پر آج بھی بمباری جاری ہے ،روسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوکرین کے دوسرے بڑے شہر خیر سون پر بھی قبضہ کر لیا ہے ۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے روس نے اپنے بحری جنگی جہازوں کو یوکرین کے ساحلی شہر اوڈیسا بھیج دیا ہے جسے روس اپنی بہت بڑی کامیابی بھی کہہ رہا ہے ۔

 روس کی جانب سے مبینہ طور پر عام شہریوں پر بمباری کے الزامات کے بعد عالمی عدالت انصاف میں ممکنہ جنگی جرائم کے سلسلے میں تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ  بندی کے لیے  مذاکرات کا دوسرا دور  آج بیلاروس کی سرحد پر متوقع ہے۔