Get Alerts

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے سائے: عالمی معیشت لرز اٹھی، پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش، انڈیکس 15 ہزار پوائنٹس گر گیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے سائے: عالمی معیشت لرز اٹھی، پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش، انڈیکس 15 ہزار پوائنٹس گر گیا

اسلام آباد/کراچی : مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور جنگ کے بادلوں نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں کہرام مچا دیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) تاریخ کے بدترین کریش کا شکار ہو گئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ سرمایہ کاروں میں پھیلی بے یقینی اور خوف کے باعث کے ایس ای 100 (KSE-100) انڈیکس آغاز ہی میں 15,000 پوائنٹس سے زائد گر گیا۔ شدید گراوٹ کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 52 ہزار 991 پوائنٹس پر آگیا۔
مارکیٹ میں شدید مندی کی وجہ سے خودکار نظام (Circuit Breakers) متحرک ہو گئے اور کاروبار کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔  چند ہی گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے، جس سے مارکیٹ میں ہاہاکار مچ گئی۔

ٹیگز: