مدینہ منورہ میں آج سےدوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنیوالوں کی پکڑ دھکڑ شروع

مدینہ منورہ میں آج سےدوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنیوالوں کی پکڑ دھکڑ شروع
کیپشن: جدہ کے بعد مدینہ منورہ میں بھی دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بناید ،فوٹو عرب نیو

مدینہ منورہ:مدینہ منورہ محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ آج بدھ 9بجے صبح سے ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال اور حفاظتی بیلٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف مشینی مہم شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :- شاہد آفریدی کی سماجی خدمات پر ہلیری کلنٹن کا نیک خواہشات کا اظہار

ڈرائیوروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی بیلٹ کی پابندی کریں اور کار چلاتے وقت موبائل استعمال نہ کریں جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا وہ کیمروں کی زد میں آ جائے گا۔ مقررہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :- 2009 کے بعد ایرانی جوہری پروگرام سرگرمیوں کا اشارہ نہیں ملا، آئی اے ای اے
 واضح رہے جدہ اور ریاض میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر خاص طور پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں ۔جبکہ مدینہ منورہ میں ان جرمانوں پر آج سے عملدرآمد شروع کر دیا گیاہے ۔