تمام ریاستی ادارے شہریوں کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں : آرمی چیف

تمام ریاستی ادارے شہریوں کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں : آرمی چیف
کیپشن: آرمی چیف کی کوئٹہ آمد، فوٹو بشکریہ فیس بک

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ آمد، ہزارہ برادری کے عمائدین کی سپہ سالار سے ملاقات،دھرنا ختم کرنے کا اعلان۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت ناک سزائیں دیں گے۔تمام پاکستانی متحد ہوکر تقسیم ہونے کی سازش ناکام بنادیں۔آرمی چیف نے کہا کہ تمام ریاستی ادارے شہریوں کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے گوگل، یوٹیوٹ کے استعمال پر فیس لگا دی
 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری کے ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے افراد کیلئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار ہونے والے ہزارہ برادری کے افراد کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے۔ہرپاکستانی کو مذہب ، فرقے ،لسانیت اور ذات سے بالاتر ہوکر دہشت گردی کےخلاف ثابت قدم رہنا ہے۔ملک دشمن قوتوں کو متحد ہو کر شکست دینی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کر دی
 انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل مثبت انداز میں اپنی اور قوم کی تعمیر میں حصہ لے گی۔ہزارہ برادری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملک دشمن قوتوں کے خلاف مدد کی یقین دہانی کرائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں