Get Alerts

حکومت کا پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کے بعد توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ

حکومت کا پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کے بعد توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کے بعد توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں کیا گیا ہے اور حکمران اتحاد پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے توہین پارلیمنٹ بل پر اتفاق کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین قاسم نون کا کہنا ہے کہ توہین پارلیمنٹ کا قانون وقت کی ضرورت ہے۔