Get Alerts

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار کی  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

سفیر عاصم افتخار نے اس موقع پر پاکستان کے امن کے لیے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور پرامن ماحول کے قیام کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ موجودہ کشیدہ حالات کو ذمہ داری اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

مزید برآں، سفیر عاصم افتخار آج نیویارک میں ایک اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہو گی۔ اس پریس کانفرنس میں امکان ہے کہ وہ حالیہ کشیدگی اور پاکستان کے مؤقف پر روشنی ڈالیں گے۔

اس سے قبل، پاکستانی مندوب نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر اشتعال انگیز اقدامات کیے جا رہے ہیں، جو علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

ٹیگز: