Get Alerts

لندن میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی و سکھ کمیونٹی کا احتجاج، خالصتان کے حق میں نعرے

لندن میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی و سکھ کمیونٹی کا احتجاج، خالصتان کے حق میں نعرے

لندن: بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے بھارت کی حالیہ جارحیت اور انتہا پسند پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارتی ردعمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

احتجاج میں بڑی تعداد میں سکھ مرد و خواتین شریک ہوئیں، جنہوں نے خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور آزادی کے حق میں زور دار نعرے لگائے۔ شرکاء ’بن کے رہے گا خالصتان‘ اور ’ہم لے کر رہیں گے خالصتان‘ جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔

مظاہرے کے دوران سکھ رہنماؤں نے الزام لگایا کہ بھارت کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کارکن برطانیہ میں ویزے لے کر داخل ہو رہے ہیں اور یہاں پر شرپسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کے ویزے فوری طور پر منسوخ کر کے انہیں ملک بدر کیا جائے۔

مظاہرین نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق اور آزادی اظہارِ رائے کا احترام کرتے ہوئے سکھوں اور کشمیریوں کی آواز سنے اور بھارت کے انتہاپسندانہ رویے پر کھل کر مؤقف اختیار کرے۔

 
 

ٹیگز: