Get Alerts

نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں ن لیگ کی کارکردگی پر بریفنگ

نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں ن لیگ کی کارکردگی پر بریفنگ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

عرفان صدیقی نے نواز شریف کو حالیہ سینیٹ اجلاسوں، قراردادوں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان پارلیمانی تعاون سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ حالیہ قرارداد کی منظوری میں مختلف سیاسی جماعتوں نے مل کر کام کیا، جو جمہوری روایات کے لیے خوش آئند ہے۔

نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور پارلیمنٹیرینز کے مثبت کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہونا ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے۔

ٹیگز: