Get Alerts

کراچی: آٹھ کروڑ روپے مالیت کی گدھوں کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام، کسٹمز کا مقدمہ درج

کراچی: آٹھ کروڑ روپے مالیت کی گدھوں کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام، کسٹمز کا مقدمہ درج

کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے آٹھ کروڑ روپے مالیت کی گدھوں کی کھالوں کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ یہ کھالیں ایک کنٹینر میں چین بھیجی جا رہی تھیں، اور اس کے برآمدی دستاویزات میں چمڑے کی مصنوعات کے 285 پیکجز ظاہر کیے گئے تھے۔

کسٹمز انفورسمنٹ کے میڈیا لائزن آفیسر سید عرفان علی کے مطابق، ساؤتھ ایشیا پاکستان پورٹ (SAPT) ٹرمینل پر کسٹمز کی رسک مینجمنٹ پروفائلنگ سسٹم کے تحت کنٹینر کی جانچ کی گئی۔ اس کنٹینر کو گرین چینل سے کلیئر کیا گیا تھا، لیکن جانچ کے دوران اس میں چمڑے کی مصنوعات کی آڑ میں 14,000 کلوگرام گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا۔

کسٹمز کے مطابق ان کھالوں کی مالیت آٹھ کروڑ روپے ہے اور برآمد کنندہ کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹیگز: