Get Alerts

دفاعِ وطن کی عظیم داستان 'معرکۂ حق' منظرِ عام پر آگئی: تقریبِ رونمائی 5 مئی کو منعقد ہوگی

دفاعِ وطن کی عظیم داستان 'معرکۂ حق' منظرِ عام پر آگئی: تقریبِ رونمائی 5 مئی کو منعقد ہوگی

راولپنڈی/اسلام آباد: قومی عزم، جرات اور دفاعی بصیرت کے شاہکار پر مبنی نئی کتاب ’’معرکۂ حق‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ کتاب پاکستان کی دفاعی تاریخ، عظیم فتوحات اور کامیاب سفارتی حکمت عملی کے ان پوشیدہ پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے جو قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔
ترجمان کے مطابق، 5 مئی کو ہونے والی اس تقریب میں ملک کے ممتاز دانشور، دفاعی ماہرین اور قومی ہیروز شرکت کریں گے۔ کتاب ’’معرکہ حق‘‘ میں درج ذیل موضوعات کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ کس طرح پاکستانی افواج اور قوم نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو شکستِ فاش دی۔ کتاب میں پاکستان کے قومی وقار کے تحفظ اور عالمی فورمز پر دانشمندانہ سفارت کاری کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
 یہ تصنیف آنے والی نسلوں کے لیے جرات اور قربانی کی ایک ایسی دستاویز ہے جو انہیں اپنی تاریخ سے جوڑے رکھے گی۔
’’معرکہ حق‘‘ کی اشاعت کا مقصد جہاں فتوحات کا جشن منانا ہے، وہیں یہ قوم کے اندر یکجہتی اور اتحاد کے جذبے کو مزید مستحکم کرنے کی ایک شعوری کوشش بھی ہے۔ کتاب کے ابواب میں پاکستان کے دفاعی حصار کو مضبوط بنانے والے ہر فرد کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے اس کتاب کی اشاع

ٹیگز: