مظاہرین کیخلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں، فواد چوہدری

مظاہرین کیخلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں، فواد چوہدری
کیپشن: حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے، فواد چوہدری۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں حکومت تشدد کی راہ نہیں اپناناچاہتی۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں اور مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جبکہ حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے۔

ملک بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں اور مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں حکومت تشدد کی راہ نہیں اپنانا چاہتی مذہبی امور نور الحق قادری آج بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔

اس سے قبل بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین اور قانون کی مکمل عملداری میں ہی عوام کا مفاد ہے۔ آئین اور قانون کی عملداری کا فرض پورا کریں گے۔ وزیراعظم کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے۔ چین کے اہم دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہو گی۔

اس سے قبل انہوں نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے چار شہروں میں آج موبائل سروس پر پابندی کا اعلان بھی کیا تھا جو صبح 8 سے مغرب تک ہو گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج اور آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔