Get Alerts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا مقابلہ آج جنوبی افریقا سے ہو گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا مقابلہ آج جنوبی افریقا سے ہو گا

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  پاکستان کا مقابلہ آج جنوبی افریقا سے ہو گا ، شاہینوں کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بقیہ دونوں میچز میں فتح کے ساتھ ساتھ دوسروں پر بھی انحصار کرنا ہو گا ۔

پاکستانی بیٹسمین فخر زمان ان فٹ ہونے کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے ، نیدر لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لینے سے اُن کی پرانی انجری میں پھر سے تکلیف شروع ہو گئی ہے ، کپتان بابر اعظم فخر زمان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کریں گے ۔

سڈنی میں قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ، پاورہٹنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دیدی ہے ۔

ٹیگز: