ورلڈ کپ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

ورلڈ کپ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت
سورس: File

ممبئی:بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ورلڈ کپ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دےد ی۔ 

fe5af38878ae760fa3727f83badde16d

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 33 واں میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے  ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔   

 آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میںبھارت ابھی تک ناقابل شکست ہے، 6 میچز  میں سے6میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم نے بھی 6 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعدوہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہیں۔

 
اعلیٰ سطح ذرائع نے بتایا انتخابات میں عمران خان جیل میں ہوں گے،ن لیگ کو 80،پی پی کو 65 سیٹیں ملیں گی،ایک پارٹی کا وزیر اعظم دوسری کا صدر ہوگا: سینئر صحافی 
 
بھارت اور سری لنکا اب تک ایک دوسرے کے خلاف 167 ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں۔ ان میں سے بھارت نے 98 اور سری لنکا نے 57 جیتے ہیں۔ ان میں سے گیارہ میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا جبکہ ایک میچ ٹائی پر ختم ہوا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور سری لنکا 9 مرتبہ آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے لیے 4 جیت کے ساتھ مجموعی ریکارڈ بالکل یکساں ہے جبکہ 1 میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

 پلیئنگ الیون: 

سری لنکا: پتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس (کپتان، وکٹ کیپر)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، اینجلو میتھیوز، دوشن ہیمانتھا، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا، دلشان مادوشنکا

بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندرا جدیجا، محمد شامی، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج

مصنف کے بارے میں