اجازت کے بغیر نام اور تصویر کااستعمال، سکارلٹ جانسن  اے آئی ایپ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی

 اجازت کے بغیر نام اور تصویر کااستعمال، سکارلٹ جانسن  اے آئی ایپ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی

لاس اینجلس : اداکارہ سکارلٹ جانسن  اے آئی ایپ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ وہ  بغیر اجازت نام اور تصویر استعمال کرنے کی وجہ سے اے آئی ایپ  کے خلاف قانونی  کارروائی کریں گی۔ ورائٹی میگزین کاکہنا ہےکہ  ایپ میں ان کی تصویر اور نام کو استعمال کرکے کمرشل بنایاگیا اوراس کے بعد اس کو ٹویٹر ایکس پر بھی اپ لوڈ کیاگیا ۔  

تاہم یہ سب کچھ ان کی اجازت کے بغیر ہوا اس  وجہ سے  اداکارہ نے اپنی لیگل ٹیم کو ایکشن کاکہا ہے۔  وہ اے آئی ایپ  لیز ا اے آئی  کے خلاف   ایکشن  لیں گی۔ یہ کمرشل 28 اکتوبر کو اپ لوڈ کیاگیا ہے۔ 

اس بارے میں سکارلٹ جانسن کا کہنا ہےکہ  میں  نے  اے آئی ایپ کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے،میری اجازت کے بغیر میرا نام اور تصویر استعمال  کی گئی۔ 

" لوسی"، "اوینجرز انفنٹی وار"، "کیپٹن مارول "جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سکارلٹ جانسن  کاکہنا ہےکہ  مجھے ابتدا میں بولڈکردار دیے گئے ۔  مجھےبولڈ کرداروں کی وجہ سے   مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔  تاہم بعد میں میں نے ایسے کردار اداکیے جن کوسراہاگیا۔ 

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ  میں اس بات کو نہیں مانتی کہ اداکار اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ لگا لے بلکہ بطور اداکار ہ  کام یہ ہے کہ  ہر طرح کا کردار کریں ۔

مصنف کے بارے میں