شرح سودپندرہ برس کی بلند ترین سطح پر ،مسلسل دوسری بار برقرار رکھنے کافیصلہ 

 شرح سودپندرہ برس کی بلند ترین سطح پر ،مسلسل دوسری بار برقرار رکھنے کافیصلہ 

لندن :شرح سود پندرہ برس کی بلند ترین سطح پر ہے۔شرح سود مسلسل دوسری بار برقرار رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 5.25 پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  بینک آف انگلینڈ نے مسلسل دوسری مرتبہ شرح سود کو برقرار رکھا۔ بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری کمیٹی نے 3-6 کے تناسب سے فیصلہ کیا ہے۔ 

مانیٹری کمیٹی کے 3 ارکان نے شرح سود کو 5.5 فیصد کرنے کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لئے برطانیہ میں پہلے ہی شرح سود 15 برس کی بلند ترین سطح پر ہے۔ دسمبر2021 کے بعد شرح سود میں مسلسل 14 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔ 

مہنگائی کی موجودہ سالانہ شرح 6.7 فیصد ہے، بینک کا ہدف اسے 2 فیصد پر لانا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں برس کے اختتام تک مہنگائی کی شرح کو 5 فیصد پر لانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ شرح سود میں اضافہ نہ ہونے پر مارٹگیج لینے والوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں