Get Alerts

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے الشفا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق، شاہد خاقان عباسی کو دل میں شدید تکلیف کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق، سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک آیا تھا اور ٹیسٹ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو اہم شریانیں بند ہیں۔ طبی معائنے کے بعد، شاہد خاقان عباسی کو دو اسٹنٹ ڈالے گئے تاکہ ان کی حالت بہتر ہو سکے۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔ ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ٹیگز: