Get Alerts

انسٹاگرام نے ٹک ٹاک جیسا ’واچ ہسٹری‘ فیچر متعارف کرادیا

انسٹاگرام نے ٹک ٹاک جیسا ’واچ ہسٹری‘ فیچر متعارف کرادیا

کیلیفورنیا : انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی بدولت وہ ٹک ٹاک جیسا "واچ ہسٹری" فیچر استعمال کر سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت صارفین پہلے سے دیکھی گئی ویڈیوز یا مواد کو دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔

انسٹاگرام پر اس سے پہلے ایسا کوئی فیچر موجود نہیں تھا جس کے ذریعے کسی ویڈیو یا ریل کو دوبارہ دیکھا جا سکے۔ صارفین سکرولنگ کرتے وقت اگر کوئی ویڈیو یا پوسٹ دیکھی اور وہ سکرین سے غائب ہوگئی تو دوبارہ اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوتا تھا۔ لیکن اب ’واچ ہسٹری‘ کے ذریعے وہ مواد دوبارہ دیکھا جا سکے گا جو پہلے دیکھا جا چکا ہو۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو ریلز دیکھنے کے شوقین ہیں اور کبھی کبھار کسی ویڈیو کو حادثاتی طور پر سکرول کر جانے یا ایپ ریفریش ہونے کی وجہ سے دیکھنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

انسٹاگرام کے بانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو انسٹاگرام کی سیٹنگز میں جانا ہوگا، جہاں "Your Activity" میں جا کر "Watch History" پر کلک کرنا ہوگا۔ یہاں پر صارفین کو ان کی دیکھی گئی ویڈیوز کی فہرست ملے گی، جس میں تازہ ترین ویڈیوز اوپر اور پرانی ویڈیوز نیچے کی طرف دکھائی دیں گی۔ مزید برآں، صارفین مخصوص تاریخ کو منتخب کر کے اُس دن کی ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔

ٹیگز: