Get Alerts

پاکستان نے افغان ترجمان کا بیان مسترد کر دیا، مؤقف گمراہ کن قرار

پاکستان نے افغان ترجمان کا بیان مسترد کر دیا، مؤقف گمراہ کن قرار

اسلام آباد :پاکستان نے  افغانستان کے ترجمان کے اس بیان کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے اُن افراد کو قبول کرنے سے انکار کر دیا جنہیں سکیورٹی خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق استنبول مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا تھا کہ اگر افغانستان میں ایسے افراد موجود ہیں جنہیں پاکستان اپنی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے، تو انہیں مخصوص سرحدی چیک پوسٹوں کے ذریعے پاکستان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے واضح طور پر مؤقف اختیار کیا تھا کہ اگر ایسے افراد کی پاکستانی شہریت ثابت ہو جائے تو انہیں واپس لیا جائے گا اور ملکی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔وزارت  کے مطابق  اس تجویز کو پاکستان کی جانب سے مسترد کرنے کا دعویٰ غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

رپورٹ کے مطابق   پاکستان اسلامی امارتِ افغانستان کے ساتھ تعمیری رابطے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ دہشت گردی اور سرحدی نظم و نسق کے امور پر قابلِ تصدیق تعاون کی ضرورت پر زور دیتا ہے، تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

ٹیگز: