Get Alerts

پاکستان نے افغان طالبان کےبیان کوجھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا

پاکستان نے افغان طالبان کےبیان کوجھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے اس بیان کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا جس میں کابل اور ننگرہار میں کی جانے والی فضائی کارروائی کو منشیات کے مرکز پر حملہ بتایا گیا۔ پاکستان کے مطابق کارروائی میں افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عسکری ٹھکانوں اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے سازوسامان آتا تھا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حملے میں خاص توجہ دی گئی تاکہ کسی عام شہری کو نقصان نہ پہنچے۔ بیان میں یہ دعویٰ بھی مسترد کیا گیا کہ نشانے پر منشیات کے عادی افراد کے بحالی مراکز تھے، اور اسے سرحد پار دہشت گردی کی حمایت چھپانے کے لیے بنایا گیا۔

ٹیگز: