Get Alerts

رواں سال ای سگریٹ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی

رواں سال ای سگریٹ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی

نیویارک: امریکا میں ای سگریٹ سے مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے، رواں سال ای سگریٹ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ریاست ورجینیا اور نیوجرسی سے تھا۔ دونوں افراد کم عمر تھے جبکہ متعدد افراد ای سگریٹ کی وجہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ ماہ ہی ای سگریٹ کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ٹیگز: سگریٹ