راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے وار جاری

راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے وار جاری

راولپنڈی: ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور راولپنڈی شہر میں اب تک ڈینگی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 2 ہزار 460 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی راولپنڈی کے تین ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 235 تک پہنچ چکی ہے اور اسلام آباد کے علاقوں سے ڈینگی کے 55 مریض راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تین ہسپتالوں کے 404 بیڈز پر 235 مریض زیر علاج ہیں، بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں 211 مریض داخل ہیں جبکہ ہولی فیملی میں 64، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 59 مریض زیر علاج ہیں۔
شہر کے تین ہسپتالوں میں ڈینگی پازٹیو مریض 142 ہو چکے ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عنصر اسحاق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈینگی ریسپانس کیس کی شرح 100 فیصد ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ جس گھر سے ڈینگی کا مریض رپورٹ ہوتا ہے اس کے گھر چاروں طرف 49 گھروں میں سپرے اور فوگنگ کی جاتی ہے گلیوں اور خالی پلاٹس پر کارپٹ فوگنگ کی جاتی ہے۔