پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گیا

 پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق پٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ یکم اکتوبر سے اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم ہو گئی ہے۔ جبکہ پٹرول سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا، اب 3.33 درہم میں دستیاب ہو گا۔ ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے۔ یکم اکتوبر سے اضافے کے بعد 3.26 درہم ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔