الیکشن کروانے کی سب سے بڑی ضمانت نوازشریف کی واپسی ہے: خرم دستگیر

 الیکشن کروانے کی سب سے بڑی ضمانت نوازشریف کی واپسی ہے: خرم دستگیر

لاہور: ن لیگ کے سینئر رہنما خرم دستگیر کاکہنا ہےکہ   نوازشریف 21اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں 21اکتوبر کو ہماری مہم ہے۔
نیو نیوز کے پروگرام نیوزٹاک میں یشفین جمال کی ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ  نوازشریف 21اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں 21اکتوبر کو ہماری مہم ہے۔لاہور شہر پر جلسے کو کامیاب کرنے کی بڑی ذمہ داری ہے۔عوام کے پاس جاکر بات کرنا فائدہ مند ہوتا ہے۔

گوجرانوالہ سے ہم ایک بڑا جلوس لیکر چلیں گے۔مجھے فیصل آباد کی ذمہ داری دی گئی ہے۔الیکشن کروانے کی سب سے بڑی ذمہ داری نوازشریف کی واپسی ہے۔الیکشن کروانے کی سب سے بڑی ضمانت نوازشریف کی واپسی ہے۔تمام سیاسی جماعتیں پنجاب سے سیٹیں حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

پاکستان کاسیاسی میدان صوبہ پنجاب اکثریت ہے لہذا تمام سیاسی جماعتیں پنجاب میں سیٹیں حاصل کرنا چاہتی  ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ لیول پلینگ فیلڈ کی شکایت تو ن لیگ صوبہ سندھ میں بھی کرسکتی ہے کہ وہاں پر آج بھی پیپلز پارٹی کا اثر ہے۔ملک کے  مسائل میاں نوازشریف ہی حل کرسکتے ہیں۔شہبازشریف نے  ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ان کاکہنا تھا کہ ن لیگ پر الیکشن ملتوی ہونے کے حوالے سے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

الیکشن سے قبل تمام جماعتوں نے اپنا اپنا نقطہ نظر عوام کے سامنے رکھنا ہے۔ نگران سیٹ اپ کا ن لیگ کی طرف جھکائو ہےپر کہا کہ  اس کا بہتر جواب تو وہ ہی دے سکتے ہیں۔


ن لیگ کا بیانیہ کیا ہے کے جواب میں خرم دستگیر نے کہا کہ بیانیہ کا حتمی اعلان میاں نواز شریف کی تقریر سے ہوگا۔ تاہم بیانیہ بڑا واضح ہےکہ  معیشت کی جوصورتحال ہے یا بے یقینی ہے اس کی وجہ سیاسی انجینئرنگ ہے۔ آج سے بد تر حالات2013 میں تھے میاں نواز شریف نے اس وقت بھی ملک کو بد ترحالات سے نکالا۔ دس سال بعد بھی نواز شریف ہی وہ واحد لیڈ ر ہیں جوملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔



ہمارے علاوہ آج تک کسی نے احتساب نہیں کیا۔ہم نے پاکستان کے آئین اور جمہوریت کے لیے راستہ بنانا ہے۔ جو لوگ سیاسی انجینئرنگ کے ذمہ دار ہیں ان کا احتساب تو ضرور ہوگا۔

مصنف کے بارے میں