مولانا فضل الرحمان کو پتہ نہیں کیوں سردی میں الیکشن نظر نہیں آر ہے: شرمیلا فاروقی

 مولانا فضل الرحمان کو پتہ نہیں کیوں سردی میں الیکشن نظر نہیں آر ہے: شرمیلا فاروقی

اسلام آباد:سینئر رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان کو پتہ نہیں کیوں سردی میں الیکشن نظر نہیں آر ہے۔

نیو نیوز کے پروگرام "بولو" میں سلمان حیدر کے ساتھ بات کرتے ہوئے  سینئر رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو پتہ نہیں کیوں سردی میں الیکشن نظر نہیں آر ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھٹو شہید اور محترمہ شہید کی شہادت کے غمگین دن ہیں۔


انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  نگران سیٹ اپ پیپلز پارٹی کی سمجھ میں بھی نہیں آرہا۔ نگران سیٹ اپ میں مسلم لیگ ن کے کچھ ارکان انتہائی قریبی ہیں۔ہم ملک سے بیروزگاری اور مہنگائی ختم کرنا چاہتے ہیں۔


ہمارا فوکس اس وقت عوام کی پریشانی، مہنگائی ہے۔شرمیلا فاروقی نے مزید کہاکہ پاکستان میں اس وقت بہت ابہام ہے۔ہمارا فوکس اس وقت ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہونے چاہیئں۔

مصنف کے بارے میں