Get Alerts

پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی پر ہمیشہ قائم رہے گا، عاصم افتخار

 پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی پر ہمیشہ قائم رہے گا، عاصم افتخار

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی پر ہمیشہ قائم رہے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے مسئلے پر ہونے والے ویٹو مباحثے میں عاصم افتخار نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی تقدیر کے مالک ہیں اور انہیں آزادی کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اب ان کے حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا اور امن کا قیام مزید ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب ممالک اور او آئی سی رہنماؤں کے ساتھ حالیہ مشاورت کو خیرمقدم کیا۔ عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں جاری تباہی اور انسانی بحران پر عالمی برادری کی خاموشی قابل افسوس ہے اور سلامتی کونسل اس بحران کو روکنے میں ناکام رہی۔

پاکستانی مندوب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خاص طور پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا کہا اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔

ٹیگز: