اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جرمنی کی نئی مقررہ سفیر ایچ ای انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تعاون، ہنرمند افرادی قوت کی منتقلی، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں شراکت داری پر بھی زور دیا گیا۔
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سفیر انا لیپل کے لیے پاکستان میں کامیاب اور مؤثر خدمات کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں طرف سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔