Get Alerts

پنجاب میں پہلی دفعہ سموگ کے خاتمے کے لیے اینٹی سموگ کینن کا استعمال شروع

پنجاب میں پہلی دفعہ سموگ کے خاتمے کے لیے اینٹی سموگ کینن کا استعمال شروع

لاہور: پنجاب میں پہلی مرتبہ سموگ کے خاتمے کے لیے اینٹی سموگ کینن کے باضابطہ استعمال کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں یہ جدید مشینری فعال کر دی گئی ہے جس کا مقصد فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے ذرات کو پانی کی پھوار کے ذریعے کم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب خود اس آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ سموگ کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ اینٹی سموگ کینن پانی کی باریک بوندا باندی کر کے ہوا میں موجود نقصان دہ ذرات کو صاف کرتی ہے۔

یہ جدید ٹیکنالوجی چین، بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی استعمال ہو رہی ہے اور اب اسے پنجاب میں بھی متعارف کروایا گیا ہے تاکہ موسم کی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور عوام کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ٹیگز: