اسلام آباد: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے پہلی بار عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سموگ کی وجہ سے عوام کی معمولات زندگی شدید متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ اسموگ کی وجوہات کا خاتمہ کیا جائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور عوام کو صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔