لاہور : لاہور میں دن بدن سردی کے ساتھ فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور شہر آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 400 سے تجاوز کر چکا ہے، جس سے عوام کے لیے سانس لینے میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔