Get Alerts

عظمی بخاری نے شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

عظمی بخاری نے شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں عوامی امور پر مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، لیکن وہ عوامی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو ابھی دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے، مگر ان کی قیادت میں ڈیڑھ سال کے دوران 90 ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں سے 50 منصوبے مکمل بھی ہو چکے ہیں۔

عظمی بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب کی حکومت عوام کی بہتری کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور وہ شرمیلا فاروقی کو مناظرے کے ذریعے اپنے کام کی وضاحت کرنے کی دعوت دیتی ہیں۔

ٹیگز: