Get Alerts

سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کی نمایاں کمی

 سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کی نمایاں کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بالآخر کمی واقع ہوئی ہے۔ صرافہ بازار سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,144 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3,865 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں طلب و رسد اور معاشی صورتحال میں تبدیلیوں کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید کمی یا اتار چڑھاؤ کے امکانات موجود ہیں۔

ٹیگز: