دعوے ریاست مدینہ کے اور سلمان رشدی کے وکیل سے مدد کی اپیل،عمران خان صاحب! منافقت کی بھی حد ہوتی ہے: مریم نواز

دعوے ریاست مدینہ کے اور سلمان رشدی کے وکیل سے مدد کی اپیل،عمران خان صاحب! منافقت کی بھی حد ہوتی ہے: مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کتنے تعجب کی بات ہے کہ اپنی نمائندگی کرنے کے لیے عمران خان نے اسی وکیل کا انتخاب کیا جس نے ملعون سلمان رشدی کا مقدمہ لڑا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر لکھا کہ یہی عمران خان کا دوہرا چہرہ ہے۔ پاکستان میں ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوے اور باہر کی دنیا میں اسلام مخالف لابی سے مدد کی اپیل۔

انہوں نے کہا کہ سلمان رشدی دنیا بھر کےمسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہے اور اگر انہی لوگوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ساز باز کرنا ہے تو ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کیوں؟ منافقت کی بھی حد ہوتی ہے!

مصنف کے بارے میں