Get Alerts

مچل سٹارک نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

مچل سٹارک نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

میلبرن :آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

35 سالہ فاسٹ بولر پچھلے سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے کسی بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نہیں کھیلے اور اب وہ صرف ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ تاہم، وہ ڈومیسٹک ٹی 20 لیگوں بشمول انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت جاری رکھیں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مچل سٹارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کی ہمیشہ سے سب سے بڑی ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے لیے کھیلے گئے ہر ٹی 20 میچ کو انجوائے کیا، اور 2021 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ان کے لیے ایک خاص لمحہ تھا۔

خیال رہے کہ مچل سٹارک نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 65 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 79 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیگز: